ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسد الدین اویسی اور کمل ہاسن مل کر تمل ناڈو الیکشن لڑ سکتے ہیں 

اسد الدین اویسی اور کمل ہاسن مل کر تمل ناڈو الیکشن لڑ سکتے ہیں 

Mon, 14 Dec 2020 20:46:26    S.O. News Service

چنئی،14دسمبر(آئی این ایس انڈیا) بہارکے انتخابات میں پانچ نشستوں کی فتح سے سرشار اسد الدین اویسی اب اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیارہیں۔

بہارکے سیمانچل کااثرمتھلانچل پرنظرآیااورجم کرووٹوں کاارتکازہواجس کافائدہ بی جے پی کوملااورمعمولی فرق کے ساتھ این ڈی اے اقتدارمیں آگیا۔مجلس کے پانچ نمائندے پانچ مسلمانوں کوہراکرہی کامیاب ہوئے اورمسلم نمائندگی بڑھتی کیااورکم ہوگئی۔

اویسی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اب یہ اطلاع ملی ہے کہ اویسی بھی تمل ناڈو میں انتخابات لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کمل ہاسن کی پارٹی کے اسدالدین اویسی کے ساتھ اتحادبنانے کی بھی بات کی جارہی ہے۔ دونوں کے مابین مذاکرات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔

تمل ناڈو کے سیاسی حلقوں میں یہ گونج ہے کہ بہارمیں اچھی کارکردگی کے بعداویسی کی جماعت آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کمل ہاسن کی پارٹی مککل ندھی مایایم (ایم این ایم) کے ساتھ ہاتھ مل سکتی ہے۔ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم اور ایم این ایم ایک ساتھ 25 نشستیں لڑ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اویسی نے تمل ناڈواسمبلی انتخابات کے لیے پیرکوریاستی پارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ جنوری میں چنئی میں ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف کمل ہاسن نے پیرکے روزاعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں کوبتایاہے کہ وہ کس نشست سے الیکشن لڑیں گے، وہ اس کا اعلان بعد میں کریں گے۔


Share: